ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

اسپیشل سنٹرل عدالت میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج عارف خان نیازی نے سماعت کی۔

عدالت نے پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست خارج کر دی، عدالت نے پرویز الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور  پرویز الٰہی کو 10ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے،  پرویز الہی کے بار بار غیر حاضر رہنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔

Ansa Awais

Content Writer