وقاص احمد:شادی کاجھانسہ دیکرلڑکی سےزیادتی اورنازیباویڈیوزبنانے کاواقعہ،گلبرگ پولیس نےکارروائی کرکےواقعہ میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی پرائیویٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی ،ملزم یونیورسٹی میں منعقد ایونٹ پر آیا تھا ،ملزم نےدھوکےسےلڑکی کافون نمبرحاصل کرکےاس سےدوستی کی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے7ماہ قبل شادی کاجھانسہ دےکرلڑکی سےزیادتی کی ویڈیوزبھی بنائیں،ملزم ویڈیوزسوشل میڈیاپروائرل کرنےکی بابت متاثرہ لڑکی اوراہلخانہ کوبلیک میل کرنےکیساتھ ساتھ اہلخانہ اورمتاثرہ لڑکی کو جان سےمارنےکی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
ملزم عبدالرحمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App