ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی عماد شکیل بٹ سے ملاقات، نشانِ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی

محسن نقوی کی عماد شکیل بٹ سے ملاقات، نشانِ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے ملاقات کی اور انہیں نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

عمادبٹ نےہاکی کےکھیل کی بحالی اورپروہاکی لیگ میں شرکت کےامورسےآگاہ کیا،ملاقات میں ہاکی کےکھلاڑیوں کی ویلفیئراوربحالی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نےہاکی کھلاڑیوں کیلئے10لاکھ فی کس انعام کا اعلان بھی کر دیا۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ  کھلاڑیوں کےمیڈیکل و فٹنس کیسزکوپی سی بی کی پیشہ وارانہ میڈیکل ٹیم ہینڈل کریگی،ہاکی کھلاڑیوں کےویزامسائل کوبھی حل کرایا جائے گا،ہماری لوجسٹک ٹیم اس ضمن میں ہاکی کھلاڑیوں کوسہولت دےگی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہاکی کےکھیل کی بحالی کیلئےہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پروہاکی لیگ کیلئےقومی ٹیم کاکوالیفائی کرنااعزاز ہے،قومی ٹیم کی پروہاکی لیگ میں شرکت بارےاپنا پوراکرداراداکروں گا۔