ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوستہ محمد  کے علاقے میں پولیس وین پر دستی بم حملہ، 6 افراد زخمی

اوستہ محمد  کے علاقے میں پولیس وین پر دستی بم حملہ، 6 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اوستہ محمد کے علاقے میں پولیس وین پر دستی بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت دو راہگیر زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں عبدالنبی، قادر بخش، عبداللہ، بہرام اور دیگر شامل ہیں، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔