ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوبارہ شادی کی خواہش،ملائکہ اروڑا نے مداحوں کو حیران کر دیا

دوبارہ شادی کی خواہش،ملائکہ اروڑا نے مداحوں کو حیران کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور ماڈل ملائکہ اروڑا نے 51 سال کی عمر میں دوبارہ شادی کرنے کی خواہش ظاہر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

 ملائیکہ سے ایک انٹرویو کے دوران ان کی زندگی سے متعلق کئی سوالات کئے گئے تاہم انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب اُن کی شادی اداکار  ارباز خان سے ہوئی تب اُن کی عمر کم تھی۔

انہوں نے  تمام لڑکیوں کو  شادی میں جلد بازی نہ کرنے کا  پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شادی میں اتنی جلد بازی کرنے کی ضرورت نہیں، زندگی کے  سفر کو  سمجھ لینے کے بعد فیصلہ لیا جائے تو  وہ زیادہ بہتر  رہتا ہے۔