گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ماں اور بیٹا جاں بحق

 گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ماں اور بیٹا جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تخت بھائی کے علاقہ عمر آباد  میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق حادثہ گھر میں موجود پنکھے کی ننگی تاروں سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا، کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں میں زوجہ عبد الوہاب اور 10 سالہ نوید ولد عبد الوہاب شامل ہیں۔

ماں اور بیٹے کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔