معروف بھارتی اداکار کی حالت بگڑ گئی، ڈاکٹروں نے دماغی طور پر مردہ قرار دیدیا  

بھارتی اداکار،راجو شری واستو،وینٹی لیٹر،ہسپتال،سٹی42
کیپشن: Raju shree vastav,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  معروف بھارتی کامیڈین و اداکار راجو شری واستو کی  مزید خراب،ڈاکٹروں نے انہیں دماغی طور پر  مردہ قرار دے دیا ۔

  گزشتہ دنوں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم ان کی حالت سنبھال نہیں پا رہی،بھارتی میڈیا کے مطابق راجو کے چیف ایڈوائزر اجیت سکسینا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ راجو کی طبیعت بدھ کی رات پھر بگڑ گئی تھی اور ڈاکٹرز نے ہمیں بتایا ہے کہ اداکارکا دماغ تقریباً مردہ ہوچکا ہے،انہوں نے بتایا کہ راجو اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں اور انہیں اب تک ہوش نہیں آیا ، کامیڈین کی فیملی اور ٹیم اب کسی معجزے کی منتظر ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل  راجو شری واستو جم میں ٹریڈ مل پر ورزش کررہے تھے کہ انہیں سینے میں درد ہوا اور وہ گرپڑے تھے جس کے بعد اداکار کو اسپتال لے جایا گیا۔