ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہٰی کو دھچکا: اتحادی جماعت تحریک انصاف نالاں

Pervaiz Elahi ,Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حافظ آباد کو گجرات ڈویژن میں شامل کرنے کے معاملے پر پنجاب حکومت کی اتحادی جماعت پی ٹی آئی ناراض ہوگئی۔

 حافظ آباد سے ایم این اے شوکت علی بھٹی نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو گجرات ڈویژن بنانے پر شدید تحفظات ہیں، تحریک انصاف پنجاب حکومت کیخلاف احتجاج کرے گی۔

خیال رہے کچھ روز قبل پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دیا تھا۔ گجرات ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر گجرات قرار دیا گیا اور ڈویژن میں 3 اضلاع گجرات، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد شامل ہیں۔ گورنر پنجاب نے منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا آبائی علاقہ گجرات ہے اور وہ پی پی 30 گجرات 3 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔