ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

Holidays
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حیدرآباد میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ کراچی کے زیادہ بارش والے اضلاع میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر فواد سومرو نے کہا ہے کہ شہر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز کل بند رہیں گے۔دریں اثناء آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے آج تمام نجی اسکولز اور کالجز میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر کل کراچی سمیت سندھ بھر کے وہ اضلاع جہاں بارش بہت زیادہ ہوئی ہے، تمام پرائیویٹ اسکولز اور کالجز جمعرات کو بند رہیں گے۔