ویب ڈیسک: مینار پاکستان پر ہونے والے افسوسناک واقعہ کی متاثرہ لڑکی عائشہ اکرام نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
ٹک ٹاکر عائشہ اکرام نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں لوگوں سے سوال کیا ہے کہ " میں نے آپ کا کیا بگاڑا تھا، آج پاکستان کی یہ بیٹی آپ سب سے ناراض ہے"۔
View this post on Instagram
قبل ازیں لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں400 افراد نے ٹک ٹاکر خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
Shocking beyond imagination!
— Major Surendra Poonia (@MajorPoonia) August 18, 2021
400 men groping,beating & tearing cloth of 1 tiktoker girl in #MinarePakistan
Girl screaming for help.. Azaan going on in the background
These Vultures are no less than Talibanis
This is Naya Pakistan..Shameful pic.twitter.com/PBYWqAWvon
14 اگست جشن آزادی کے دن لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع تھی، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں، اچانک اوباشوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی، خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی۔
اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔