ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دودہ پاکستان کی تیاریاں

 نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دودہ پاکستان کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دودہ پاکستان ، پی سی بی اور کیوی کرکٹ بورڈ کا باہمی رابطہ، پاک نیوزی لینڈ سیریز کےمعاملات پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق  پاک نیوزی لینڈ سیریز   کے حوالے سے پی سی بی اور کیوی کرکٹ بورڈ کا باہمی رابطہ ہوا جس میں  پاک نیوزی لینڈ سیریز کےمعاملات پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ پی سی بی حکام کی جانب سے کیوی بورڈ کو فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی۔  کیوی بورڈ  کی جانب سے سکیورٹی ماہر پاکستان بھجوانےکے فیصلے سے آگاہ کیا  گیا ہے، ذرائع کے مطابق  سکیورٹی ماہررگ ڈکسین آ ئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ چند کیوی کرکٹرز نےسکیورٹی انتظامات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا
 شیڈول کے مطابق کیوی ٹیم نے آئندہ ماہ پاکستان میں 3ون ڈے،5ٹی20میچز کھیلنا ہیں جبکہ نیوزی لینڈ  کی   ٹیم پاکستان آمد  سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلے گی، کیوی ٹیم اپنے شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش روانہ ہورہی ہے۔