سٹی 4 : وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ہے ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب سہ ملکی دورے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد دی. اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے موجودہ صورتحال اور حالیہ دوروں پر بھی وزیر اعظم کو بریف کیا.
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے انطالیہ میں منعقدہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی، جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔