ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کو اپنی کارروائیوں کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کو اپنی کارروائیوں کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو اپنی کارروائیوں کیلئے کسی کی اجازات کی ضرورت نہیں، ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ  بند کرنا چاہتا ہے لیکن وہ امریکا کو بلیک میل نہیں کرسکتا ۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آرڈر کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا کسی نے اسپین کی حالت دیکھی ہے ، اسپین کی دفاعی صلاحیت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ نیٹو اور فوجی دفاع میں کچھ نہ دینے کے باوجود اسپین کی حالت خراب ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، ادویات کی قیمتوں میں 50 سے 80 فیصد کمی ہوئی ہے۔ 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے مذاکرات میں سخت مؤقف اختیار کیا، تہران امریکا کو بلیک میل نہیں کرسکتا، امریکا کو اپنی کارروائیوں کیلئے کسی کی اجازات کی ضرورت نہیں، اگر ہم چاہیں تو ان کے اڈے استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایران سے بہت اچھے مذاکرات چل رہے ہیں۔ ہم اب بھی ایرانیوں سے بات کررہے ہیں ،  آج رات تک معلومات آجائیں گی, ہمیں دن کے آخر تک آبنائے ہرمز کی صورتحال پر معلومات حاصل ہوں گی.