ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

شہرِ قائد میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہر قائد کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے . 

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ دوپہر 2 بج کر 13 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ ریکٹل اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے ملیر سے 24 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔