وقاص احمد: راوی روڈ کے علاقے میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار تیزاب نما کیمیکل ایک شخص پر پھینک کر فرار ہوگئے۔
ایف آئی آر کے مطابق راوی روڈ کے علاقے میں پکی ٹھٹھی المتاز روڈ کا رہائشی محمد یعقوب اپنی گاڑی پر جا رہاتھا کہ ٹمبر مارکیٹ اشارے پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے تیزاب نماکیمیکل پھینکا تیزاب گرنے سے محمد یعقوب کی گردن جھلس گئی۔
واقعہ کے بعد راوی روڈ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔