ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی ظاہر ہونے لگے ہیں، جہاں مختلف ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بڑا ریلیف دیتے ہوئے 70 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 399 روپے 72 پیسے سے کم ہو کر 299 روپے 32 پیسے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔
اسی طرح جیٹ فیول کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے، جس کے تحت 23 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 494 روپے 71 پیسے سے کم ہو کر 471 روپے 1 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کی گئی تھی، جس کے تحت 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گیا تھا۔
یوں ایک ہی سلسلے میں مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مجموعی طور پر ٹرانسپورٹ، صنعتی اور فضائی شعبوں میں لاگت میں کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔