ملک اشرف: سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں 10 سال قید کی سزا پانے والے میاں محمود الرشید کی سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔
رجسٹرار آفس نے کیس کی کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 20 اپریل کو مقرر کی ہے۔ کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کرے گا، جس میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ شامل ہوں گے۔
عدالتی کارروائی کے دوران میاں محمود الرشید کی جانب سے وکیل ذوالقرنین سکندر عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی کیس کی پیروی کریں گے۔
عدالت سزا معطلی اور اپیل دونوں درخواستوں پر سماعت کرے گی۔