ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صرف لائن لاسز والے فیڈرز پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،ترجمان لیسکو

صرف لائن لاسز والے فیڈرز پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،ترجمان لیسکو
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

لیسکو ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال کم ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ میں خاطر خواہ کمی نہیں آ سکی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں روزانہ 3 سے 4 گھنٹے تک بجلی کی بندش جاری ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دن کے اوقات میں لیسکو کی بجلی کی طلب 2800 میگاواٹ تک پہنچ گئی جبکہ نیشنل گرڈ اسٹیشن سے 2700 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس طرح شارٹ فال 400 میگاواٹ سے کم ہو کر تقریباً 100 میگاواٹ رہ گیا ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ شہر میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جبکہ زیادہ لائن لاسز والے فیڈرز پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں آئی اور گرمی کے موسم میں بجلی کی بندش نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کر دیے ہیں۔