ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایسٹر ؛ مسیحی برادری کیلئے چھٹی کا اعلان

ایسٹر ؛ مسیحی برادری کیلئے چھٹی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سندھ حکومت نے ایسٹر کے موقعہ پر مسیحی برادری کے لیئے چھٹی کا اعلان کردیا ۔ 

نوٹیفیکشن کے مطابق 20 اور 21 اپریل کو ایسٹر منایا جائے گا۔ ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے مسیحی برادری کے ملازمین کے ایڈوانس تنخواہ جاری کرنے پر بھی وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔ 

انتھونی نوید نے کہا کہ مسیحی برادری پیر کو ایسٹر منائے گی۔  

دنیا بھر میں مسیحیوں کے مذہبی تہوار ‘ایسٹر’ کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔ ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کو پھولوں اور رنگ برنگے قمقموں سے سجایا جاتا ہے۔

ایسٹر کے حوالے سے مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے افراد گھروں پر دعوتوں کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔