امانت گشکوری: 9 مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کے ریمانڈ سے متعلق کیس، سپریم کورٹ نے عمرسرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے مقدمے کیساتھ کلب کر دیا۔
تفصیلات کے مطا بق چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کیس کیساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا،چاہتے ہیں کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو، بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے،عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے۔
وکیل عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ میرے موکل کو گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔
وکیل پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ عمر سرفراز چیمہ کا عدالت نے ایک دن بھی جسمانی ریمانڈ نہیں دیا،عمر سرفراز چیمہ سے پستول بر آمد کرنا ہے۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی، چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔