امریکہ نے ایران کو ڈرون انجن فراہم کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

USA sanctions Iran, Iran's attack on Israel, Drown engines, iranian persons sanctioned, city42, England, Israel, Iran , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امریکا اور برطانیہ نے ایران کو ڈرون طیارے بنانے کے لئے انجن فراہم کرنے والی دو کمپنیوں، فوجی سامان فراہم کرنے والی چھ کمپنیوں اور کئی افراد  پر نئی پابندیاں لگا دیں۔ 

امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بتایا کہ امریکا نے ایران کی سولہ شخصیات اوردو کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں ۔ ان کمپنیوں نے ایران کے لئے ڈرون طیاروں کے انجن بنائے تھے۔
اسی دوران برطانیہ نے بھی سات ایرانیوں  اور چھ کمپینوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ لندن میں برطانوی حکام نے بتایا ہے کہ جن افراد پر پابندیاں لگائی گئیں ان کا تعلق  ملڑی سامان بنانے والی صنعتوں سے ہے۔ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے ایران  سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر حالیہ پابندیاں ایران کے اسرائیل پر درجنوں ڈرون اور سینکڑوں میزائلوں کے ساتھ حملوں کے بعد ان ممالک کی جانب سے سامنے آنی والی پہلی پابندیاں ہیں۔ 

اسرائیل اور مغربی ممالک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی ایران پر سخت پابندیاں لگوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔