زائد المیعاد شناختی کارڈز پر موبائل سمز بند کرنے کا حکم

 زائد المیعاد شناختی کارڈز پر موبائل سمز بند کرنے کا حکم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دیدیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت بھی کی۔

 محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ امیج میں بھی بہتری آئی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کیلئے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ مل کر سہل نظام متعارف کرایا جائے، شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے، عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں، ادارے کے اقدامات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔

 نادرا پاکستان کی پہچان ہے، عوام کو تیز رفتار سروس فراہم کرنے کیلئےنادرا کے ماڈل آفس بنائے جائیں،پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ امیج میں بھی بہتری آئی،پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کیلئے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ ملکر سہل نظام متعارف کرایا جائے۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایاجائے، عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں، ادارے کے اقدامات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے موجودہ چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بہترین کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیرافسر نے انتہائی محنت سے فرائض انجام دے کر نادرا کو پبلک فرینڈلی ادارہ بنایا ہے۔ 

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے سول رجسٹریشن میں بہترین خدمات انجام دینے پر ادارے کی خدمات کی تعریف کی گئی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو نادرا ہیڈ کوارٹر میں تمام شعبوں کے بارے بریفنگ دی گئی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹر کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔