ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف نے نظرِ ثانی جائزے کے بعد پاکستان کی معاشی نمو کم کر دی

آئی ایم ایف نے نظرِ ثانی جائزے کے بعد پاکستان کی معاشی نمو کم کر دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  آئی ایم ایف نے نظرِ ثانی جائزے کے بعد پاکستان کی معاشی نمو کم کر کے 0 اعشاریہ 5 کر دی ہے۔

 عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مالی سال 2023 کیلئے پاکستان کی معاشی نمو نظر ثانی جائزے کے بعد کم کر 0 اعشاریہ 5 فیصد کر دی ہے اور عالمی بینک نے 0 اعشاریہ 4 جبکہ ایشیائی ترقی بینک نے 0 اعشاریہ 6 فیصد کر پیش گوئی کر دی ہے۔

 پاکستان میں بڑی صنعتوں کی پیداوار (ایل ایس ایم) میں فروری کے مہینے میں گزشتہ برس کے مقابلے 11 اعشاریہ 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس پیداواری کمی کے باعث خاص طور پر برآمدی ٹیکسائل صنعت میں بڑے پیمانے پر ملازمتوں میں کمی آئی ہے۔

دوسری جانب ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق صنعتی پیداوار میں کمی آئی ہے جس میں سب سے زیادہ ٹیکسائل صنعت متاثر ہوئی ہے اور اس سیکٹر میں برآمدات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اور آنے والے مہینوں میں اس میں مزید کمی کا امکان ہے۔

 رواں مالی سال میں بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار مسلسل 6 مہینے سے تنزلی دیکھی جا رہی ہے جس سے معاشی نمو بھی متاثر ہو رہی ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ رواں مالی کی چوتھی سہ ماہی صنعتوں کیلئے توانائی کی سبسڈی ختم ہونے اور خام مال کی لاگت زیادہ ہونےکے باعث زیادہ متاثر ہو سکتی ہے۔