بھارت میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ، 11 ریاستوں میں مودی کی قسمت کا فیصلہ

Indian Polls, Third phase of lok sabha polls, City42 , BJP, India Alliance, Indian National Congress, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   بھارت میں پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں لوک سبھا  کے الیکشن کے تیسرے مرحلہ میں ریاست گجرات اور 10 دیگر ریاستوں میں لوک سبھا کے  93 حلقوں میں  ووٹنگ آج ہو رہی ہے۔ دس سال سے بھارت کے پرائم منسٹر نریندر مودی نے بھی اپنی  آبائی ریاست گجرات میں اپنا ووٹ ڈالا ۔
لوک سبھا کے لایکشن کے تیسرے مرحلے میں 93 حلقوں میں کروڑوں  شہری ووٹ ڈال رہے ہیں۔

انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں بھارتی میڈیا کے مطابق پولرائزیشن ماضی کے انتخابات کی نسبت بہت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے جس کا بنیادی سبب نریدر مودی کی پولرائزیشن کو بڑھاوا دینے کی سوچی سمجھی حکمتِ عملی ہے۔ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کے بیانات خصوصاً  وزیر اعظم نریندر مودی کے بیانات اور ان کی حکومت کے تسلسل کے ساتھ جاری اقدامات پولرائزنگ کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

آج لوک سبھا کے الیکشن کے تیسرے مرحلہ مین بھارت مین آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی ریاست اور دہلی کے تخت کا فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والی ریاست اتر پردیش (یو پی) میں بھی پولنگ ہو رہی ہے۔ اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت ہے اور اس ریاست مین گزشتہ کئی سالوں سے تسلسل کے ساتھ کمیونل تناؤ کو بڑھاوا دینے کے اقدامات کئے جاتے رہے ہیں اور حالیہ انتخابات سے پہلے ہندو ووٹرز کو اصل ایشوز کو فراموش کر کے صرف فرقہ وارانہ طرز فکر اپنانے پر مجبور کرنے کی منظم کوششین کی جاتی رہی ہیں۔ حالیہ انتخابات سے قبل یو پی مین مسلمانوں پر تشدد اور جبر کے واقعات بھی مسلسل رپورٹ ہوئے ہیں۔ 


اوپر تصویر میں آگرہ، اتر پردیش میں ووٹنگ کے تیسرے مرحلے کے دوران ایک پولنگ اہلکار ایک خاتون کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے سے پہلے اس کا نام چیک کر رہا ہے ۔ (فوٹو بذریعہ گوگل)

وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کے بڑے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 93 حلقوں کے لاکھوں ووٹروں میں شامل تھے۔

دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک بھارت میں  19 اپریل کو سات مرحلوں پر مشتمل انتخابات  کا آغاز ہوا تھا۔  لوک سبھا کے الیکشن میں میں تقریباً ایک ارب لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ ووٹنگ کا ساتواں مرحلہ مکمل ہونے کے بعد تمام ووٹوں کی بیک وقت گنتی 4 جون کو  شروع ہو گی۔

منگل کو ہونے والی پولنگ میں 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 93 نشستوں کا احاطہ کیا گیا، جس میں مغرب میں گجرات اور مہاراشٹرا اور جنوب میں کرناٹک میں 50 نشستیں ہیں۔ آج کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد  لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 283 کے لیے ووٹنگ مکمل ہو گئی ہے اور بیلٹ بکس الیکشن کمیشن کے مخصوص گوداموں میں محفوظ کر دیئے گئے ہیں۔ 

حالیہ لوک سبھا الیکشن میں بریندر مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں جبکہ اپوزیشن کانگرس کے ساتھ دو درجن سے زیادہ سیاسی پارٹیاں مل کر انڈیا الائنس کے پلیٹ فارم سے مودی کو  اقتدار سے نکالنے کی جدوجہد کر رہی ہیں۔ 

مودی کا زعفرانی لباس

مودی نے آج  اپنی آبائی ریاست گجرات کے گاندھی نگر حلقے میں ووٹ ڈالا جہاں ان کے  اہم ترین ساتھی  وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی کے امیدوار ہیں۔

زعفرانی اور سفید لباس میں ملبوس، وہ سینکڑوں حامیوں اور پارٹی کے ارکان میں گھرے ہوئے  ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ سٹیشن گئے۔ زعفرانی لباس کو ہندوتوا کے لئے مخصوص سمجھا جاتا ہے۔ یہ لباس پہن کر مودی نے ووٹنگ کے دن بھی ہندوتوا پرستی کا پیغام پھیلانے کی کوشش کی۔

پولنگ سٹیشن جاتے ہوئے نریندر مودی نے اپنے مداحوں کو آٹو گراف دیئے اور اپنا نرم امیج پیش کرنے کے لئے راستے میں خاص طور سے بلائے گئے بچوں کے ساتھ بھی باتیں کر کے  اپنے حامی نیوز چینلز کو مواد فراہم کیا۔