ویب ڈیسک: انٹربینک میں آج روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 61 پیسے سستا ہوکر 284 روپے 10 پیسے میں دستیاب ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ایک ڈالر 284 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں منفی اور بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 21 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 268 پر آ گیا ہے۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 246 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔