ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے پر زور دیا تھا؛ فروغ نسیم 

farogh naseem,Imran khan
کیپشن: farogh naseem
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کو غلطی قرار دینے کے بیان پر سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں فروغ نسیم کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا لیکن حقائق کی تصحیح ضرور چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے کی سمری ایک حساس معاملہ تھا، ہر پہلو کو جانچا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ میرا ذاتی تنازع نہ تھا نہ ہے۔

 فروغ نسیم کا کہنا تھاکہ عمران خان نے خود جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا، انہوں نے اے آر یو کے مواد کی روشنی میں ریفرنس دائر کرنے پر اصرار کیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں اعتراف کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف دائر کیس غلطی تھی، جسٹس فائز عیسیٰ کےخلاف کارروائی غیرضروری سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا تھا کہ وزیرقانون نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے مختلف فلیٹس اوراثاثوں پربریف کیاتھا۔