نہارمنہ پانی پینے کے حیر ان کن فوائد

Drinking water,early in the morning
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خالی پیٹ پانی پینا  ان گنت فوائد کا حامل ہے، نہار منہ پانی پینے سے صحت  پر سو فیصد مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
 طبی تحقیق کے مطابق خالی پیٹ پانی پینا صحت کیلئےانتہائی مفید ہے،ایک ماہ تک لگاتار پانی پینے کے بے حد فوائد ہوسکتے ہیں۔ایک تجربے کے دوران ایک شخص کو روزانہ نہار منہ پانی پینے کیلئے دیاگیا تو وہ خود کو زیادہ تازہ دم اور صحت مند سمجھنے لگا کیونکہ اس کے نتیجے میں جسم میں موجود زہریلے مواد میں کمی آئی۔

اس عادت کو اپنانے کے نتیجے میں کچھ عرصے بعد چہرے پر نمودار ہونے والی جھریاں غائب ہوجاتی ہیں جبکہ جلد صحت مند، سرخی مائل اور جگمگانے لگتی ہے،عام امراض جیسے نزلہ، زکام اور بخار وغیرہ کا امکان کم ہوجاتا ہے جبکہ قبض بھی لاحق نہیں ہوتا۔

نہار منہ پانی پینے سے نہ صرف بالوں کی صحت مند نشوونما ہوتی ہے بلکہ وہ چمکدار بھی ہوجاتے ہیں۔اگر آپ کو سینے میں جلن کی شکایت رہتی ہے تو نہار منہ پانی پینا اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بہترین ہے جبکہ ہر کھانے کے بعد تیزابیت بھی نہیں ہوتی۔