ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروسز ہسپتال میں زیر علاج شوگر کے مریضوں کے لئے بری خبر

Service,hospital,sugar patients
کیپشن: sugar checking machine
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)سروسز ہسپتال میں شوگر کے مریضوں کو انسولین کی فراہمی بند ، شوگر سنٹر میں 2 ماہ سے انسولین کی قلت ، ہسپتال انتظامیہ نے انسولین کی فراہمی کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ سے مشروط کر دیا۔
سروسز ہسپتال میں علاج کے لیے آنے والے شوگر کے مریض خوار ہو گئے، ہسپتال کے شوگر سنٹر میں 2 ماہ سے انسولین کی قلت ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو انسولین کی فراہمی مکمل بند ہو گئی ہے۔ شوگر سنٹر میں علاج کیلئے روزانہ اڑھائی سو مریض آتے ہیں، ان میں اکثریت ایسے مریضوں کی ہے جو انسولین خریدنے کی سکت نہیں رکھتی۔
انسولین کی قلت پر ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹرعامرمفتی نے سارا ملبہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب پر ڈال دیا ، کہتے ہیں انسولین خرید چکے ہیں، بس لیب رپورٹ کا انتظار ہے وہ آجائے تو انسولین کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔