ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان بزدار کے استعفے پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
کیپشن: Ex CM Usman Buzdar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد حسین: نئے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب  کا تنازع شدت اختیار کرنے لگا۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کے استعفی پر ہی سوال اٹھا دئیے۔
 رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ایک مراسلہ لکھ کر ان سے قانونی رائے مانگی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے مطابق عثمان بزدار کا استعفا گورنر پنجاب کو مخاطب کرکے نہیں لکھا گیا۔
یکم اپریل کو لکھے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عثمان بزداروزیراعلی پنجاب کا  یہ استعفا اس وقت کے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے منظور کیا جو کہ انہیں مخاطب ہی نہیں کیا گیا تھا ۔ گورنرپنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے استعفا کی منظوری قانونی رائے طلب کی ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor