وکیل کا بہیمانہ تشدد ، روزہ دار تھانیدار احاطہ ہائیکورٹ میں دم توڑ گیا

police sub inspector suleman dead body
کیپشن: police sub inspector suleman dead body
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں وکیل کا  پولیس سب انسپکٹر پر تشدد ، روزے دار اہلکار احاطہ ہائیکورٹ میں دم توڑ گیا ۔  پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی۔

 رپورٹ کے مطابق وکیل کے تشدد سے جاں بحق ہونے والا پولیس سب انسپکٹر محمد سلیمان تھانہ بدوملہی میں تعینات تھااور  ملزم کو لیکر جسٹس وحید خان کی عدالت پیشی پر آیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ میں  ملزم کی عبوری  درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس کے بعد عدالت نے ملزم حسنین علی کی عبوری ضمانت منظور  کرلی ۔

تاہم مدعی مقدمہ کے وکیل تنویر صدیق ایڈووکیٹ نے  روزے دار تھانے دار  محمد سلیمان کو زدوکوب کیا  جس پر سب انسپکٹر محمد سلیمان  احاطہ ہائیکورٹ میں بے ہوش ہوکر گر پڑا ۔ طبی امداد کے لئے ریسکیو 1122 کو طلب کیا گیا تاہم ایمرجنسی ٹیم پہنچنے سے قبل ہی سب انسپکٹر محمد سلیمان  جاں بحق ہوگیا۔

جان بحق ہونے والا سب انسپکٹر محمد سلیمان شادباغ لاہور کا رہائشی اور  تھانہ بدومہلی ضلع سیالکوٹ میں تعینات تھا اور جس ملزم حسنین کو لے کر پیش ہوا تھا اس کے خلاف تھانہ بدھو ملہی میں مدعی کو حبس بے جا میں رکھنے اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔