گزشتہ برس عوام نے ATM سے کتنی رقم نکلوائی؟

گزشتہ برس عوام نے ATM سے کتنی رقم نکلوائی؟
کیپشن: ATM
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ برس ادائیگیوں کے نظام کا جائزہ پیش کردیا۔

مرکزی  بینک کےمطابق سال 2021 میں 64 کروڑ 85 لاکھ اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز ہوئیں جن کی مالیت 8791 ارب روپے تھی۔اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ گزشتہ سال اے ٹی ایم سے 62 کروڑ 70 لاکھ بارکیش نکلوایا گیا اور مجموعی طور  پر 7976 ارب روپے نکلوائے گئے جب کہ  اے ٹی ایم سے 691 ارب روپے بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرائے گئے۔

اس  کے علاوہ سال 2021 میں اے ٹی ایم کے ذریعے 56 لاکھ یوٹیلیٹی بل ادا کیے گئے جن کی مالیت 24ارب 60کروڑروپے رہی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں اے ٹی ایم کی تعداد 16 ہزار 709 ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر