ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز حلف معاملہ ،پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر میدان میں آگئے

حمزہ شہباز حلف معاملہ ،پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر میدان میں آگئے
کیپشن: Governor Punjab
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے کے معاملے پر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ کے خلاف میدان میں آگئے۔

رپورٹ کے مطابق پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر نے گورنر پنجاب کو خط لکھ کر انہیں آئینی ذمہ داری سے آگاہ کیا اور  بتایا کہ گورنر پنجاب کسی صورت حلف سے انکار نہیں کر سکتے۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ حلف سے انکار کی صورت میں گورنر آئینی خلاف ورزی کے مرتکب ہو سکتے ہیں، گورنر حلف نہ لے سکے تو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو حلف لینے کا کہہ سکتا ہے۔

پرنسپل سیکرٹری تو گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری اسمبلی کو یہ حق نہیں کہ ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے خلاف رپورٹ جاری کرے، سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ یکطرفہ ہے، رپورٹ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کے پاس کسی پارلیمانی نتائج کو مسترد کرنے کا اختیار نہیں ہے، خلاف قواعد رپورٹ دینے پر توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے۔

پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر نے خط میں یہ بھی لکھا کہ سیکرٹری اسمبلی کو ڈپٹی اسپیکر پہلے ہی معطل کر چکے ہیں، سیکرٹری کے اسمبلی داخلے پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔