لرزہ خیزواقعات میں نوجوان سمیت 58 سالہ شخص قتل

لرزہ خیزواقعات میں نوجوان سمیت 58 سالہ شخص قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:شہر میں جرائم کی شرخ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے، قتل وغارت کی لرزہ خیزوارداتوں میں کئی خاندانوں کے بچے یتیم ہوچکے ہیں،معمولی تلخ کلامی پر اور لین دین کے تنازعہ پر مزید2 افراد کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں لاک ڈاؤن کے دنوں میں بھی شہر میں ڈاکے، چوریاں اور قتل جیسی وارداتیں ہورہی ہیں،شہریوں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی ادارے ملزمان کو نکیل ڈالنے کے لئے سرگرم عمل ہیں،بڑھتے ہوئے جرائم نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، ملزمان دن دیہاڑے شہریوں سے لوٹ مار کررہے ہیں، مزاحمت کرنے پر بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، ایسے ہولناک واقعات کی وجہ سے لوگ کا طرز زندگی اور کاروبار متاثر ہوکررہ گیا ہے،لاک ڈاون نے بھی اپنا حصہ شامل کیا جس کی وجہ سے کاروباری طبقہ گھروں میں قید ہے، افسوس ناک امر یہ ہے کہ جو لوگ ان دنوں کاروبارکی غرض سے گھروں سے نکلتے ہیں وہ غیر محفوظ ہیں، شہر میں ڈاکے، چوریاں بھی عروج پر ہیں.جبکہ مزاحمت کر قاتل کی لزرخیزوارداتیں ہورہی ہیں۔
علاوہ ازیں موجود دور میں ایک دوسرے کی بات برادشت کرنا بہت ہمت کا کام ہے لیکن اکثر واقعات میں نوبت قتل تک پہنچ جاتی ہے، ایسا ہی واقعہ شفیق آباد میں پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کوقتل کردیا گیا،سید سلیمان نقوی کو 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا،موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقتول موقع پردم توڑ گیا،بھائی سید محسن شاہ کا کہناتھا کہ ملزمان عاصم اوردوست نے فائرنگ کی،پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا،مقتول 3 بچوں کا باپ اورسرکاری ٹی وی میں انجینئر تھا،واقعہ باغ منشی لدا میں پیش آیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔
دوسری جانب فیروزپورروڈ قینچی بازار میں قتل کا معاملہ پرجائیداد کے لین دین کے تنازع پر غلام رسول کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔جمعہ کی شب قینچی بازار میں قتل ہونیوالے 58 سالہ غلام رسول کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں درج کرلیا گیا ہے۔ جبکہ پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پراپرٹی کے لین دین کے تنازع پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے غلام رسول کو قتل کردیاتھا۔تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے مختلف پہلووں پر کیس کی تفتیش شروع کردی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer