سفاری زو میں سفید شیرنی کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش

سفاری زو میں سفید شیرنی کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور کے وائلڈ لائف پارکس میں شیروں کا راج، زو سفاری میں سفید شیرنی کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش، دو نومولود پیدائش کے کچھ ہی دیر بعد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور زوسفاری میں پہلی بار سفید شیرنی کے ہاں چھ بچوں نے جنم لیا، کراس بریڈنگ سے پیدا ہونے والے چھ بچوں میں سے دو جنم کے کچھ دیر بعد ہی ہلاک ہوگئے، انتظامیہ کے مطابق بچے انتہائی لاغر تھے جنہیں طبی امداد دی گئی مگر جانبر نہ ہوسکے۔

نئے پیدا ہونے والے بچوں کو انتہائی نگہداشت اور مدر فیڈنگ کے لیے شیرنی کے ساتھ نگرانی میں رکھا گیا ہے، نئے مہمانوں کے بعد اب لاہور زو سفاری میں شیروں کی تعداد پینتیس تک پہنچ چکی ہے جبکہ ایک ہی بریڈنگ نسل سے پیدا ہونے والے شیروں میں ہلاکت کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer