ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں 7ارب روپے کی بند سکیمیں فعال کرنے کی تجویز

پنجاب بھر میں 7ارب روپے کی بند سکیمیں فعال کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ بلدیات نے لاہور شہر سمیت صوبہ بھر کے لئے سات ارب روپے کی بند سکیموں کا فعال کرنے کی تجویز محکمہ پی اینڈ ڈی کو ارسال کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے لاہور شہر کی دوبند سکیموں کوفعال کرنے کافیصلہ کیا ہے، واٹر سپلائی سکیم جو اس وقت خراب پڑی ہے، اسے ٹھیک کرنے اور چلانے کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی سے تین ارب روپے مانگ لئے گئے ہیں۔

 ان واٹر سپلائی سکیموں کو فوری طور پرفعال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، منصوبے میں لاہور شہر کی بھی سکیمیں شامل ہیں، محکمہ بلدیات نے سیوریج کی رکی ہوئی سکیموں کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں اگلے مالی سال کے بجٹ سے تین ارب روپے مانگ لئے ہیں،

 محکمہ بلدیات نے دیہی ترقی کے صفائی کے پروگرام کیلئے ایک ارب روپے مانگے ہیں، یہ تمام فنڈزآئندہ مالی سال کے بجٹ میں رکھےجائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer