سٹی 42: سی سی ڈی کےمبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزم ہلاک، 5فرارہوگئے
سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ کاہنہ، جھیڈو پلی کےقریب مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ہوئے،ملزموں کورکنےکااشارہ کیاتوملزموں نےفائرنگ کردی،کراس فائرنگ میں مارے گئے۔
گوالمنڈی کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا، شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے ہلاک ملزموں کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App