ویب ڈیسک: لاہور میں تقریبات جشن ولادت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے دوروزہ کیلیگرافی و پینٹنگز نمائش اور تقسیم انعامات،آرٹ اینڈ کلچر فورم اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر (PILAC) پلاک کے باہمی تعاون سے تقریب منعقد کی گئی۔
منعقدہ تقریب جشن ولادت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے پلاک انسٹیوٹ آڈیٹوریم قذافی اسٹیڈیم میں کیلیگرافی پینٹنگز نمائش کے دوسرے سیشن میڈم ثمن راۓ کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب مہمانِ خصوصی تھیں ۔
محترمہ بینش فاطمہ ساہی ڈی جی پلاک راو دلشاد علی چیرمین آرٹ اینڈ کلچر فورم ودیگر ممبران نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے، اسلامی پینٹنگ نمائش میں، شہزاد بھٹہ ،سماجی شخصیت صادق صابر، سید قمر عباس شاہ، جمیشد اقبال، وصف ادریس، روبی عمران امنہ رندھاوا، ماریہ وصال، حمیرہ گل،ڈاکٹر خاقان حیدر، کرن جان محمد حمزہ و دیگر نے شرکت کی، تقریب میں فائقہ مسعود احد ڈار عظمیٰ نزیز بشری جنید طارق سعید نےبھی شرکت کی۔
ثمن را نے آرٹسٹوں کی تیار کردہ خوبصورت پینٹنگز اور کیلیگرافی ورک کو بہت سراہا ، تقربیات جشن ولادت خاتم النبیین صلی اللہ کے سلسلے میں آرٹ اینڈ کلچر فورم اور پنجاب انسٹیٹیوٹ اف لینگویچ کےباہمی اشتراک سے پلاک آڈیٹوریم ملک کے مایہ ناز آرٹسٹوں کی بنائی ہوئی خوبصورت پینٹنگز کی دو روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
