ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے 17 سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ

پی ٹی آئی کے 17 سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے 17 سینیٹرز نے ایوانِ بالا کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے اجتماعی استعفیٰ دے دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سینیٹر علی ظفر نے استعفوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی، تحریک انصاف کی جانب سے تمام استعفے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باقی استعفے بعد میں آئیں گے۔

سینیٹر علی ظفر کے مطابق کمیٹیوں کے اجلاس ہمارے بغیر بھی چل سکتے ہیں اور چلیں گے، احتجاجاً کمیٹیوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ حال ہی میں سینیٹر اعظم خان سواتی، سینیٹر علی ظفر، سینیٹر دوست محمد اور سینیٹر ذیشان خانزادہ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ اعظم سواتی نے پارٹی کی ہدایت پر سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا تھا۔

اس حوالے سے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو کر موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، اپنے استعفے اپنے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو بھجوا رہے ہیں جو انہیں سینیٹ میں بھیجیں گے۔

سینیٹر علی ظفر نے اطلاعات نشریات کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے چیئرمین ذیشان خانزادہ نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے خارجہ امور، خزانہ، تجارت اور نجکاری کی کمیٹیوں سے بھی استعفیٰ دے دیا۔