ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کو ریلیف دینے کیلئے ڈیزل اور پیٹرول پر فریٹ مارجن میں کمی

عوام کو ریلیف دینے کیلئے ڈیزل اور پیٹرول پر فریٹ مارجن میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کے باوجود حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیا ہے۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 75 پیسے اضافے کی تجویز تھی، مگر فریٹ مارجن میں اتنی ہی کمی کر کے قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں عالمی منڈی کے نرخوں کے مطابق فی لیٹر 4 روپے 99 پیسے اضافہ ہونا تھالیکن حکومت نے صرف 2 روپے 78 پیسے کا اضافہ کیا۔ اس کمی کو بھی فریٹ مارجن میں کمی کے ذریعے ممکن بنایا گیا ہے، جہاں فریٹ مارجن 6 روپے 31 پیسے سے کم ہو کر 4 روپے 10 پیسے کر دیا گیا۔

ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی اور کاربن لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ڈسٹری بیوشن مارجن 7 روپے 78 پیسے اور ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسے بھی برقرار رہے۔

واضح رہے کہ  عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناظر میں آئندہ دنوں میں مزید رد و بدل کے امکانات موجود ہیں۔