چھٹی کے روز مرغی کی لمبی چھلانگ ، نیا ریٹ سامنے آگیا

چھٹی کے روز مرغی کی لمبی چھلانگ ، نیا ریٹ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) چھٹی کے روز مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی،برائلر مرغی کا گوشت 3 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔ 

 برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے، مرغی کا گوشت 3 روپے مہنگا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  504 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 336 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 288 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، انڈوں کی پیٹی 8520 روپے میں فروخت ہوگی۔