انٹربینک میں ڈالر 17 روپے 86پیسے مہنگاہوا

Doller
کیپشن: Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ۔ انٹربینک میں ایک ہی دن میں ڈالر مزید96 پیسے مہنگاہوکر 236 روپے 84 پیسے تک جاپہنچا۔ دو ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 17 روپے 86پیسے مہنگاہوچکا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی روپے پر دباؤ برقرار رہا،اور اس کی قدر مزید کم ہوگئی اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 96پیسے مہنگا ہوکر 236 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 235.88 روپے سے بڑھ کر 236.84 روپے پر بند ہوا۔رپورٹ کے مطابق دو ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 17.86 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی کا روپے پر دباؤ ہے۔ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرض کی مد میں 17.60 کروڑ ڈالر ادا کئے گئے جو دباؤ کی وجہ بنی۔۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 241 روپے پر مستحکم رہا۔

یوروکی قیمت بھی 244 روپے پر برقرار رہی۔ برطانوی پاونڈ ایک روپے کمی سے 283 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 50پیسے مہنگاہوکر 68.50 روپے اور سعودی ریال 64.50 روپے برقرار رہا ۔

Hifza Rajpoot

Content Writer