چلتی ٹرین پر سوار نوجوان کی موت کیساتھ اٹھکیلیاں

Boy Attempts Dangerous Stunts on Moving Train
کیپشن: Dangerous Stunts
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئے روز ایسے ایسے واقعات سننے کو ملتے ہیں جن کے بارے سوچ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے، سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز بھی موجود ہیں جن میں جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نوجوان خطرناک کرتب کرتے نظرآتے ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں چلتی ٹرین پر سوار نوجوان موت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پرمتعدد ایسی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں جن کو فراموش کرنا آسان نہیں ایسی ویڈیوز ذہنوں پر اپنے نقش چھوڑ دیتی ہیں، ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھارت کے کسی ریلوے سٹیشن کی ہے جہاں مسافر ٹرین میں سوار ہورہے ہیں، وقت ختم ہونے پر ٹرین چل پڑتی ہے اسی دوران دو نوجوان لڑکے دوڑ کر اس کی طرف لپکتے ہیں اور ٹرین میں سوار ہوجاتے ہیں۔

سوار ہونے کے بعد وہ ایسی خطرناک حرکات کرتے ہیں کہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کاشکار ہوسکتے تھے،نوجوان چلتی ٹرین کے دروازے کے باہر لٹک کرسٹنٹ کرکے مسافروں کو محظوظ کرنے میں مشغول ہیں، وہ کبھی ریلوے ٹریک کے ساتھ لگے کھمبوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں تو کبھی اوپر کی طرف چھلانگ لگاتے دکھائی رہے ہیں۔

جان کی پرواہ نہ کرتےان کے چہروں پر کوئی پریشانی کے آثار نمودار نہیں بلکہ بے خوف سفر سے لطف اندوز ہوتے دل کو دہلادینے والی حرکات کررہے ہیں،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کے چلنے پر وہ اس میں سوار ہونے کے لئے اس کے پیچھے بھاگتے ہیں، ٹرین کے دروازے کا ہینڈ پکڑ کرٹریک کے ساتھ لگی روکاٹوں کے ساتھ مستیاں کرتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکا تیزرفتار ٹرین سے دنوں ہاتھ چھوڑ کر وہ اس کےٹریک کے ساتھ بنی دیوار پر بھاکر پھر اس میں سوار ہوجاتاہے، جیسے ہی دوسرے ریلوے سٹیشن پر پہنچاتے ہیں تو ٹرین نے بحفاظت دنوں اترتے چلتے بنتے ہیں۔

ٹویٹر پر وائرل ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 'جب آپ کے پاس اضافی زندگی ہو'

M .SAJID .KHAN

Content Writer