اوپوکاکم قیمت کا موبائل فون ایف نائنٹین ایس متعارف کرائے جانے کا اعلان

اوپوکاکم قیمت کا موبائل فون ایف نائنٹین ایس متعارف کرائے جانے کا اعلان
کیپشن: oppo mobile phone
سورس: web
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایف 19 سیریز کے تحت اوپو اب ایف 19 ایس کم قیمت کا فون متعارف  کرائے گا ۔

 رپورٹ کے مطابق ایف 19 ایس 6.43 انچ کے AMOLED ڈسپلے اور 1080 پکسل ریزولیشن سے لیس ہوگا۔اس کا چپ سیٹ سیریز کے دیگر موبائل فونز کی طرح اسنیپ ڈریگن 662 کے ساتھ 6 جی بی فزیکل ریم اور 5 جی بی ورچوئل ریم پر مشتمل  ہے جبکہ 48 میگا پکسل کے مین کیمرا کے ساتھ ڈیپتھ سینسنگ اور میکرو فوٹوگرافی کے لیے دو 2 میگا پکسل شوٹرز بھی ہوں گےجبکہ دوسری جانب ایک کارنر پر  فرنٹ کیمرا 16 میگا پکسل کا سونی آئی ایم ایکس 471 ہوگا ۔جبکہ فون 5000 ایم اے ایچ بیٹری اور 330 واٹ فاسٹ چارجنگ سے لیس ہوگا۔ اسی طرح ایک منفرد فیچر فون میں شامل کیا گیا ہے جس کا نام ہے'لو بیٹری ایس ایم ایس'  اس فیچر ک تحت  فون بند ہونے سے قبل  ایک لسٹ میں شامل افراد کو فون خودکار طریقے سے ایک پیغام ارسال کرے گا جس میں بتایا جائے گا کہ موبائل کی بیٹری چارج نہ ہونے کی وجہ سے فون بند ہے۔