سرکاری ملازمین کےاہلخانہ کو معاوضہ کی عدم ادائیگی: عدالت عالیہ نے جواب طلب کرلیا

Lahore High Court
کیپشن: Lahore High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کےاہلخانہ کو معاوضہ کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس ،,لاہورہائیکورٹ نے چیئر مین اور چیف ایگزیکٹو افسرریلوے سے جواب طلب کرلیا۔
  تفصیلات کے مطابق  جسٹس شاہد کریم نےدوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کےاہلخانہ کو معاوضہ کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس  کی سماعت کی ، ریلوے کےگریڈ 14کےفوت ہونے والےمشتاق ملک نامی ملازم کےاہل خانہ کے ورثاء کی جانب سے وکیل نے جنرل مینجر پاکستان ریلوے سمیت دیگرز کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ  وزیراعظم پیکج کےتحت دوران سروس فوت ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کو رقم ادا نہیں کی جارہی۔رقم کی عدم ادائیگی سے فوت شدہ ملازمین کےاہل خانہ مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ  عدالت فوت شدہ سرکاری ملازمین کےاہل خانہ کورقم کی فوری ادائیگی کا حکم دے،لاہورہائیکورٹ نے چیئر مین اور چیف ایگزیکٹو افسرریلوے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔