کینٹ (زین مدنی)اداکار ہ و ماڈل زارا شیخ جو ایک عرصہ سے شوبز سے آؤٹ ہیں انہوں نے آٹھ پاؤنڈ وزن میں کمی کی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ زارا شیخ نے تین ماہ میں ڈائیٹنگ کے زریعے اپنے وزن میں آٹھ پاؤنڈ کی کمی ہے۔جبکہ ان دنوں بھی وہ جم میں ایکسرسائز کرکے اپنا وزن مزید کم کررہی ہے۔زاراشیخ نے اس سلسلے میں بتایا کہ شوبز سے کچھ عرصے کے لئے دور تھیں جس کی وجہ سے موٹاپے نے انہیں آن لیا لیکن اب ایک فلم کے پراجیکٹ کے لئے انہیں اپنا وزن کم کرنے کو کہا گیا تھا جس کے لئے وہ ان دنوں ایکسرسائز کررہی ہیں اور مزید اپنا وزن کم کریں گی۔
دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ زارا شیخ کو ایک لولی ووڈ فلم کا پراجیکٹ کررہی ہیں جس کے لئے انہوں نے اپنا وزن کم کیا ہے کراچی کی ایک فلم پروڈکشن کمپنی نے زاراکو اپنی فلم میں ہیروئن سائن کیا ہے جس کی عکس بندی آئندہ ماہ کے آخر میں شروع ہورہی ہے۔