سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) جمعرات کے روز شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا، صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں 400 روپے فی تولہ کمی دیکھی گئی۔

شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا 400 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 14 ہزار 600 روپے جبکہ بائیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 5 ہزار روپے کا ہوگیا۔ اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 1 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہ ہوئی، چاندی کی قیمت فی تولہ 1300 روپے پر برقرار رہی۔ خواتین صارفین نےسونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ خواتین صارفین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیئے کیونکہ سونا تاحال متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہے۔

ادھر کاروباری ہفتے کے چوتھے روزکے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 166 روپے 21 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔