چودھری برادران کیخلاف بیس برس پرانی نیب انکوائری بند

چودھری برادران کیخلاف بیس برس پرانی نیب انکوائری بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: نیب نے چوہدری برادران کے خلاف بنکوں سے نادہندگی کے الزام میں بیس برس پرانی انکوائری بند کردی ہے اور اس بارے میں رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں داخل کر دی ہے.  

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت علی اور چوہدری پرویزالہی نے دانستہ نادہندگی کے متعلق نیب انکوائری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور اس انکوائری پر قانونی اعتراضات اٹھائے،  نیب کی رپورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ چودھری برادران کے خلاف دانستہ نادہندگی کا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔

  چوہدری برادران کے خلاف 12 اپریل 2000 میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دانستہ نادہندگی کے الزام میں انکوائری شروع کی گئی تھی. نیب نے تین مختلف الزامات میں چودھری برادران کے انکوائری شروع کی،  نیب کے رپورٹ کے مطابق چودھری برادران کے خلاف دانستہ نادہندگی کا الزام چودھری برادران پر ثابت نہیں ہوسکا  اور اسی بنیاد پر چودھری برادران کے خلاف دانستہ نادہندگی کے الزام میں انکوائری کو بند کر دیا ہے.


رپورٹ میں نیب نے استدعا کی کہ چودھری برادران کی دانستہ نادہندگی کے الزام میں انکوائری کے خلاف درخواست مسترد کی جائے.

Shazia Bashir

Content Writer