ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  موٹروے پر تعمیراتی کام؛ سفرکرنےوالےاحتیاط کریں

motorway under construction, travel hazard
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  موٹروے ایم-2 راوی پل لاہور پر تعمیراتی کام  ہو رہا ہے جس کے سبب موٹر وے پر کہیں کہیں ٹریفک کی رفتار کم ہے۔ موٹر وے حکام نے سفر کرنےوالوں کو  موٹر وے پر سفر کے دوران احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ موٹر وے پر تعمیراتی کام کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے
ٹریفک کا فلو برقرار رکھنے کے لئے  پٹرولنگ پولیس کی اضافی نفری اور پٹرولنگ موبائلز  کام کر رہی ہیں۔ 
تعمیراتی کام سے پڑنے والی رکاوٹوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے موٹر وے حکام نے  ہیوی ٹرانسپورٹ کو عارضی طور پر  روک دیا ہے۔
موٹر وے پولیس نے سفر کرنے والوں سے درخواست کی ہے کہ تعمیراتی کام کی رکاوٹوں سے پیدا ہونے والی صورتحال میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ 

سفر کرنے والے موٹروے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں  اور  سفر کا  آغاز کرنے سے قبل ٹریفک اپ ڈیٹ ضرور چیک کریں .
کسی بھی مدد یا معلومات کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں .