ویب ڈیسک : ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ بن گیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 14 ہزار 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 12 ہزار 89 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے ہو گیا۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 141 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 358 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی ہے۔