عرفان ملک : تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک بار پھر پکڑ دھکڑ شروع ہوچکی ہے ۔ شہریوں کو احتجاج کیلئے اکسانے والے کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا
لاہور پولیس نےپی ٹی آئی کے 500کارکنوں کو شارٹ لسٹ کر لیا،لاہور پولیس 150 کارکنوں کو حراست میں لے چکی ہے ،کارکنوں کو لاہور سمیت دیگر اضلاع میں درج مقدمات میں حراست میں لیا گیا۔متحرک کارکنوں کی گرفتاری کیلئے آپریشنز ، انویسٹی گیشن اور او سی یو کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔ پولیس حکام کے مطابق امن و امان خراب کرنے والوں کی نظر بندی کے آرڈر بھی کیے جا رہے ہیں، ڈیٹینشن آرڈر پر گرفتار ہونے والوں کو 90 روز تک جیل میں رکھا جائے گا،